اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بلوچستان کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔وفاقی سوئی گیس آمدن میں حصہ دن پر راضی ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے حق میں انتہائی اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔ وفاقی حکومت نے بلوچستان کو گیس آمدن کا40 فیصد دینے پر رضامند ظاہر کر دی ہے ۔محکمہ توانائی حکام کے مطابق سوئی گیس فیلڈ سے سوئی گیس نکالنے کے معاہدے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،بلوچستان حکومت اورپی پی ایل کے درمیان معاہدہ5 سال سے تعطل کاشکار تھا،وفاقی حکومت بلوچستان کو گیس سے حاصل آمدنی کا40فیصد دینے پر راضی ہو گئی ،وزیر اعلیٰ بلوچستان کی منظوری
کے بعد جلد معاہدہ طے پاجانے کاامکان ہے۔محکمہ توانائی حکام کے مطابق نئے معاہدے کے بعد بلوچستان کو 20 ارب روپے بھی مل جائیں گے ،رقم 5 سال سے پی پی ایل پر واجب الاداتھی ،صوبے کو اس مد میں 5 سے 6 ارب کی آمدنی بھی ہوگی۔بلوچستان حکومت کی جانب سے اس پیشکش کے جواب کا انتظار ہے۔خیال رہے کہ موجودہ حکومت نے ملک میں توانائی کے مسئلہ کے مستقل حل اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کیلئے2 سال کے دوران پٹرولیم کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں، تیل و گیس کے شعبہ میں سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی اور مختلف اداروں سے منظوری کے مراحل کو آسان بنایا گیا ہے، تیل و گیس کی تلاش کیلئے 40 نئے بلاکس نیلامی کیلئے پیش کئے جائیں گے، موجودہ ریفائنریوں کی استعداد بڑھانے کیلئے مراعاتی پیکیج کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دو نئی جدید ریفائنریوں کے قیام پر پیشرفت جاری ہے، پٹرولیم ڈویژن کی 10 ماتحت کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کر دی گئی ہے، پہلی مرتبہ ملک میں یورو V پٹرول کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، نجی شعبہ کو ایل این جی کی درآمد کیلئے سہولت فراہم کی گئی ہے، نجی شعبہ اپنے ٹرمینلز بنا سکے گا۔