لاہور(نیوز ڈیسک)یہ کہنا قبل ازوقت ہو گا کہ کورونا وائرس دم توڑنے لگا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر یو ایچ ایس ڈاکٹر جاوید اکرم کی جانب سے کہا گیا ہے پاکستان میں کورونا کے اثرات کم ہونے کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سمپلنگ نہیں کی گئی، ابھی ہمیں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ ابھی عید گزری ہے اور آگے محرم آ رہے ہیں۔تاہم ڈاکٹر جاوید کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ابھی ہمیں پاکستان میں بے حد احتیاط کی ضرورت ہے۔واضح رہے این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 432 نئے
کیسزرپورٹ ہوئے اور15 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار461 تک جا پہنچی جب کہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 49 ہزار397 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10,690 ٹیسٹ کئے گئے۔ سندھ میں 4484، پنجاب 4280، خیبرپختونخوا میں 625 ٹیسٹ کئے گئے، اسلام آباد میں 766، بلوچستان میں 246، گلگت بلتستان میں 85 اورآزاد کشمیر میں 204 ٹیسٹ کیے گیے۔ اب تک ملک بھر میں 20 لاکھ 31 ہزار 9 سو 55 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں مجموعی اموات کی تعداد 5999 ہوگئی۔ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 705 ، دوسرے نمبر پرپنجاب میں مریضوں کی تعداد 93 ہزار336 رپورٹ، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد 34253 ، بلوچستان میں تعداد 11777، اسلام آباد میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 15095، آزاد جموں و کشمیر2097 ، گلگت میں 2198 ہوگئی۔