اہلیان راولپنڈی کیلئے بڑی خوشخبری، وزیراعظم نے شاندار اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے شہریوں کیلئےخوشخبری ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نالہ لئی منصوبے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت نالہ لئی منصوبے کے حوالے سےاجلاس ہوا جس میں ‏وزیر اعظم نے نالہ لئی منصوبے کی منظوری دے دی۔ڈاکٹر سلمان شاہ اور چیف سیکرٹری پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اس منصوبے کا تخمینہ 75 ارب روپے ہے جو دو سال میں مکمل ہوگا۔وزیرِ اعظم نے منصوبے پر فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے ساتھ متعلقہ ‏علاقے کی زوننگ کی جائے، ذیلی قوانین میں تبدیلی کا عمل بھی چند ہفتوں میں مکمل کیا جائے، ذیلی قوانین ‏میں تبدیلی کی جائے

تاکہ کثیر منزلہ اور مارکیٹیں تعمیر ہو سکیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ راولپنڈی کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، منصوبے کے تحت نالہ لئی کے دونوں اطراف ‏ایکسپریس وے تعمیرکی جائے گی۔سرکاری زمین پر 2مال بھی بنائے جائیں گے۔ منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت مکمل کیا جائے ‏گا۔وزیراعظم نے منصوبے پر فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ علاقے کی زوننگ اور ذیلی قوانین میں تبدیلی کا عمل بھی چند ہفتوں میں مکمل کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ایکسپریس وے کے دونوں اطراف کثیر المنزلہ اور کمرشل مارکیٹیں تعمیر ہو سکیں گی۔ راولپنڈی کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔ منصوبہ راولپنڈی شہر کی ٹرانسفارمیشن میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں