پشاور(نیوز ڈیسک)ملک کے کئی اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے، زلزلے کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام کو ایک مرتبہ پھر ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بدھ کی شام کو خیبرپختونخواہ کے کئی اضلاع زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز گئے۔پشاور اور سوات کے اضلاع میں زلزلے کی زیادہ شدت محسوس کی گئی،
جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ مسلسل باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان مسلسل زلزلوں کی زد میں ہیں۔ خاص کر خیبرپختوںخوا کا سوات ریجن آئے روز زلزلوں کی زد میں رہتا ہے۔ تاہم اب ایک ساتھ کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کر دیا۔