لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران افضل کھوکھر کو وزیراعظم کی بہن کو ٹارگٹ کرنے کی ہدایت کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔گذشتہ روز جب افضل کھوکھر نے قومی اسمبلی میں جذباتی تقریر کی اور کھوکھر پیلس کے قریب کچھ حصے مسمار کرنے پر حکومت پر تنقید کے نشتر برسائے تو اس دوران مریم اورنگزیب انہیں لقمے دیتی رہیں۔مریم اورنگزیب کبھی وزیراعظم عمران خان کی بہنوں سے متعلق بات کرنے کا کہتی رہیں۔مریم اورنگزیب نے افضل کھوکھر کو لقمہ دیا کہ وہ عمران خان کی بہن پر یہ الفاظ استعمال کر کے حملہ کرے جس پر افضل کھوکھر نے کہا کہ میں نے اپنی بہنوں کو سرکاری فنڈز سے مشینیں نہیں لے کر دیں۔جس پر مریم اورنگزیب اور
دیگر لیگی رہنما ڈسیک بجاتے رہے اور شور شرابہ کرتے رہے۔مریم اورنگزیب کی ویڈیو سامنے آنے پر ان پر شدید تنقید بھی جا رہی ہے۔مزید برآں بتایا گیا کہ اسمبلی اجلاس میں نون لیگی رہنما افضل کھوکھر کی تقریر کے دوران مریم اورنگزیب انہیں چٹیں لکھ کر دیتی رہیں. مریم اورنگزیب اپنی نشست سے اٹھ کر افضل کھوکھر کی نشست کے پاس آکر بیٹھ گئیں انہوں نے افضل کھوکھر سے کہا کہ زمان پارک کا نام بھی لیں نون لیگ کی ترجمان اس کے بعد بھی مشورہ دیتی رہیں اور افضل کھوکھر نے پی ٹی آئی سمیت وزیراعظم عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔سوشل میڈیا پر صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ خاتون ہو کر ایک خاتون کے خلاف مرد سے گندی زبان استعمال کروانے پر مریم اورنگزیب کو معافی مانگنی چاہئیے۔