اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ايک بار پھر حکومت کيخلاف سڑکوں پر آنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی بساط مارچ میں لپیٹنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ مارچ گزر گیا ہے۔ اب مارچ نہیں بلکہ ملین مارچ ہوگا۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ سے کس نے وعدہ کیا تھا۔ جس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو لوگ پی ٹی آئی کو اقتدارمیں لائے۔ انہوں نے وعدہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ آل پارٹی کانفرنس پر اختلاف نہیں بلکہ دوبڑی جماعتوں سے کچھ امور پر اختلاف ہے۔ مسلم لیگ اور پی پی نے ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی میں سہولت کاری کی۔ اپوزیشن کے قول وفعل میں تضاد ہونے سے عوام کا اعتماد حاصل نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments