طیبہ بتول تحریک انصاف کی سیاحت اور ماحولیات پر مرکزی مشاورتی کمیٹی کی رکن منتخب ہو گئیں

پشاور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رہنما طیبہ بتول ماحولیات اور سیاحت کی مرکزی مشاورتی کمیٹی کی رکن منتخب ہوگئیں، انصاف وویمن ونگ کی صدر نوشین حامد کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی سیاحتاور ماحولیات پر نئے اقدامات تجویز کرے گی، تحریک انصاف کی رہنما طیبہ بتول نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماحولیات اور سیاحت وزیر اعظم عمران خان کی ترجیعات میں شامل ہیں، موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ ماحولیات کی بہتری کیلئے کام کیا ہے، بلین ٹری منصوبہ ، شاپنگ بیگز پر پابندی اس کی زندہ مثالیں ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات کو کم کرنے کیلئے دس ارب درخت لگانے کا منصوبہ شروع کیا ہے، تحریک انصاف کی خواتین

اس منصوبے کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گی، طیبہ بتول کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی خواتین ماحولیات کی بہتری کیلئے آگاہی مہم چلائیں گی، ان کا کہنا تھا کہ سیاحت ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، پاکستان میں خوبصورت مقامات ہیں ان مقامات کی ڈویلپمنٹ کی ضرورت ہے، سیاحوں کو بہتر سہولیات دے کر ، پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت سے سیاحت کیلئے بہترین اقدامات کیے جاسکتے ہیں ، سیاحت کے فروغ سے ملکی معیشت بہتر ہوگی، طیبہ بتول کا کہنا تھا کہ یہ مشاورتی کمیٹی بھرپور محنت کیساتھ کام کرے گی، انہوں نے صدر وویمن ونگ نوشین حامد اور چیئرپرسن کمیٹی ضل ہما کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کا نام مشاورتی کمیٹی کیلئے ان کا انتخاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں