اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو وی آئی پی جیل نہیں بلکہ عام جیل ملے گی،اب کسی بھی رہنما کوپروڈکشن آرڈر نہیں ملے گا۔وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں نواز شریف میری بات غور سے سن لو، آج سے میری کوشش ہے کہ تمہیں اس ملک میں واپس لایا جائے، تم واپس آؤ تمہیں دیکھتا ہوں۔اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں ہفتے کی شام ٹائیگرکنونشن سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ يہ وہ نوازشريف ہیں جو فوج کے سربراہ پر ايسی زبان استعمال کرتے ہیں،يہ جنرل جيلانی کے گھر کے اوپر سريا بناتے ہوئےمنسٹر بنے تھے۔
انھوں نے کہا کہ نوازشريف نے ضياء الحق کے جوتے پالش کئے اور پھر وزیراعلیٰ پنجاب بنے۔نوازشریف سے متعلق انھوں نے مزید کہا کہ انھوں نے مہران بينک سے کروڑوں روپے قرضہ لے کر اليکشن لڑا اورملک کی بدقسمتی ہے کہ عدالتوں نے اس کی مدد کی۔وزیراعظم نےنشان دہی کی کہ نوازشريف نے 2 بار آصف زرداری کو جيل ميں ڈالا اور آصف زرداری کوجيل بھیجنے والے جنرل باجوہ نہیں تھے۔ عمران خان نے کہا کہ یہ چوری کا پيسہ بچانے کيلئے ملک بيچ سکتے ہيں اوران کاخدا پيسہ ہے۔انھوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں نوازشریف کے خطاب کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ يہ جنرل باجوہ پرنہيں بلکہ پاکستانی فوج پرحملہ ہے اور یہ ہی بات بھارتی وزیراعظم نریندرمودی بھی کررہا تھا۔عمران خان نے پی ڈی ایم سے متعلق یہ بھی کہا کہ 11سال قبل پيش گوئی کردی تھی کہ ایک دن یہ والا سرکس ہوگا۔ انھوں نے طنزیہ کہا کہ جلسے میںجو دو بچوں نے تقارير کی تھيں، ان پر بات نہيں کروں گا،ايک ان ميں سے نانی ہوگئی ليکن ميرے ليے بچی ہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ان دونوں بچوں نے ايک گھنٹہ بھی پيسہ بنانے کيلئے محنت نہيں کی،دونوں اپنے باپوں کی حرام کمائی پر پلے بڑھے ہيں۔عمران خان نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کےبعدنون ليگ سے زيادہ پی ٹی آئی نے پٹيشنز دائر کيں۔ سال 2013ميں صرف4حلقے کھولنے کا مطالبہ کيا تھا اورچاروں حلقے کھلے تو سب ميں دھاندلی نکلی۔وزيراعظم عمران خان نے ٹائيگرفورس کو ذخيرہ اندوزی روکنے کا ٹاسک دے ديا اور کہا کہ آپ نے کہيں بھی مداخلت نہيں کرنی ہے،
آپ تصوير ليں اور پورٹل پر ڈال ديں اورانتظاميہ خود کارروائی کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ذخیرہ اندازوں کے خلاف موثر حکمت عملی کے لیے مجھے ٹائیگر فورس کی ضرورت ہے، ٹائیگر فورس خود جا کر مداخلت نہیں کری گی، موبائل فون پر تصویر لے کر پورٹل پر اپ لوڈ کرنا ہے تاکہ انتظامیہ ایکشن لے’۔انہوں نے کہا کہ ‘اس طرز عمل سے ٹائیگرفورس اتنظامیہ کی مدد کری گی’۔وزیراعظم عمران خان نے اپنی بات دہرائی کہ آپ نے خود مداخلت نہیں کرنی ورنہ ایسے لوگ ٹائیگر فورس کا حصہ بننے لیں گے جو دکانداروں کو بلیک میل کرکے پیسہ بنانے لگیں گے’۔عمران خان نے کہا کہ چینی
بحران سے متعلق کہا کہ پہلی مرتبہ تفصیلی انکوائری ہوئی ہے اور ہمیں ساری چیز معلوم ہوگئی، جو منصوبہ لے کر آرہے ہیں آئندہ مہنگی چینی نہیں ملے گی۔وزیراعظم عمران خان نے 11 برس قبل پہلے دیے گئے اپنے ویڈیو پیغام بھی نشرکیا جس میں کہا گیا تھا کہ جب چوروں کی چوری پر ہاتھ پڑے گا تو سارے جمع ہوجائیں گے’۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات پی ڈی ایم کے جلسے میں دو بچوں نے تقریر کی تھی میں اس پر بات نہیں کروں، ان میں سے ایک نانی ہوگئی لیکن وہ میرے لیے بچوں کی طرح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ان بچوں نے اپنی پوری زندگی میں ایک گھنٹہ حلال کا کام نہیں کیا، اپنے دونوں باپوں کی حرام کی کمائی پر بننے ہیں’۔