کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)مکران کوسٹل ہائی وے پراوجی ڈی سی ایل کے قافلے پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا، فائرنگ سے سکیورٹی پر مامور 6 اہلکار شہید ہوگئے، فائرنگ سے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آگ لگ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پرافسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ہائی وے پراوجی ڈی سی ایل کے قافلے پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آگ لگ گئی۔دہشتگردوں کی فائرنگ سے سکیورٹی پر مامور چھ اہلکار شہید
ہوگئے۔واقعہ کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر پیش آیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا۔ اور ریسکیوٹیموں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ سکیورٹی حکام نے جائے واقعہ سے فائرنگ کے شواہد کے اکٹھے کیے۔ بتایا گیا ہے سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو پکڑنے کیلئے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی اور چیکنک کا عمل سخت کردیا ہے۔جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔