اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں74 روز بعد سب سے کم اموات ہوئی ہیں۔ 26 افراد جاں بحق ہوئے اور1 ہزار615 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 683 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ46 ہزار428 ہو گئی ہے۔ملک میں کورونا سے5لاکھ 1 ہزار252افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہزار 493 ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار418، خیبرپختونخوا میں 67 ہزار214، سندھ 2 لاکھ 47 ہزار249،
پنجاب میں ایک لاکھ 57 ہزار796، بلوچستان18 ہزار823، آزاد کشمیر 9ہزار19 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 909 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار747 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار996، خیبر پختونخوا ایک ہزار906، اسلام آباد 475، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 195 اور آزاد کشمیر میں 262 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔دوسری جانب ملک بھرمیں کورونا کی ویکسی نیشن کاآغاز3فروری بروز بدھ سے ہورہا ہے،پاک فضائیہ کاخصوصی طیارہ ویکسنھ لےکروطن پہنچ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے ویکسن کی منتقلی کے پلان کو حتمی شکل دے دی۔این سی او سی کے مطابق ویکسین کومرکزی اسٹوریج سینٹرمیں منتقل کیاجائےگا،ویکسین منتقلی میں درجہ حرارت کوبرقراررکھاجائےگا، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان ویکسین طیاروں کے ذریعے بھیجی جائے گی،پہلےمرحلےمیں ویکسین ہیلتھ کئیرورکرزکولگائی جائے گی۔
اس ضمن میں ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسی نیشن مراکزقائم کئےجاچکےہیں، ویکسی نیشن کاعمل ڈیجیٹل میکنزم سےکنٹرول کیاجائےگا،خیبرپختونخوا میں 280، پنجاب میں 189ویکسی نیشن مراکز قائم کئے گئے ہیں۔بلوچستان میں 44، آزاد کشمیر میں 25ویکسی نیشن مراکز بنائے گئے ہیں، اسلام آباد اور سندھ میں 14،14 جبکہ گلگت بلتستان میں 16مراکز قائم کے5 گئے ہیں۔ویکسی نیشن کا عمل نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم کے تحت کام کرے گا جبکہ اسے ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔