آزاد کشمیر میں نئی جماعت کی بازگشت ، سردار تنویر الیاس بھی میدان آگئے

اسلام آباد (اصغرحیات) آزاد کشمیر میں نئی سیاسی جماعت کی بازگشت کے باعث سیاسی ہلچل، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس بھی میدان میں آگئے، میڈیا سے گفتگو میں سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ ہم دائیں بائیں سے سن رہے ہیں کہ کنگ یا کوئین پارٹی بن رہی ہے، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے ان تمام امور پر بات ہوئی، آزادکشمیر کا بنیادی مسئلہ پارٹی نہیں عوام کے مسائل ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو بنیادی چیزوں کا نہیں پتہ وہ پارٹی کیا چلائیں گے، اس وقت صدر ریاست بیرسٹر سلطان نئی پارٹی کی معاونت کیلئے تیار نہیں، انہوں نے کہا کہ صدر بیرسٹر سلطان محمود کے ساتھ طے پایا ہے کہ بات چیت جاری رکھیں گے، سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آزاد کشمیر میں گزشتہ کئی ماہ سے اضطراب سی کیفیت ہے، بجلی کے بلات کے حوالے سے حکومتوں کے پاس پسلی اور گنجائش ہوتی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر کو خود موج مستی کے بجائے عوام کو اچھا پیکج دینا چاہیے، انہوں نے کیا کہ  آزاد کشمیر وزراء کے دورہ امریکہ پر 30 کروڑ روپے لگانا زیادتی ہے، یہ پیسہ اگر آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح پر خرچ ہو تو ان کے بہت سے مسائل حل ہوجائیں، سردار تنویر الیاس نے کہا کہ میاں نواز کو شریف پاکستان آمد پر ویلکم کرتے ہیں ، اگر ملک میں الیکشن ہوں تو میاں نواز شریف کو بھی موقع ملنا چائیے، سیاسی اور جمہوری لحاظ سے الیکشن میں تمام لوگوں کو موقع ملنا چائیے ، سردار تنویر الیاس نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ اپنا کھوتا جا رہا ہے، فلسطیی عورتوں اور بچوں پر مظالم دیکھ کر دل خون کے آنسوں روتا ہے، انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست ایک حقیقت ہے جسے تسلیم نہیں کیا جا رہا، اسرائیل اس ظلم اور بربریت کے ساتھ اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتا، سردار تنویرالیاس نے مطالبہ کیا کہ فلسطین کے معاملے پر آزاد کشمیر اسمبلی کا جلد اجلاس بلایا جائے، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اسمبلی کو بند کیا جارہا ہے، ممبران کی آواز کو بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں