جی 20 کانفرنس، سابق وزیراعظم سردار تنویرالیاس کا بھارت مخالف ریلی کا اعلان

اسلام آباد، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے بھارت کی طرف سرینگر میں جی 20 کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر 22 مئی کو آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں احتجاجی ریلی کا اعلان کردیا ہے ، ریلی کے شرکا اقوام متحدہ کے دفتر میں یاداشت پیش کریں گے، ریلی سے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس سمیت دیگر سیاسی قائدین خطاب کریں گے، سابق وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق ریلی سے خطاب کے دوران سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس اور دیگر سیاسی قائدین دنیا پر واضع کریں گے کہ بھارت نے کس طرح سے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور مسلمہ بین الاقوامی قوانین کو روند کر ریاست جموں و کشمیر میں جی 20 کانفرنس منعقد کر کے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو سمجھتے ہوئے بھارت پر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے دباو بڑھائے، ترجمان کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سول سوسائٹی کو بھی ریلی میں شرکت کی دعوت دی جائے گی ملکی اور بین الاقوامی میڈیا بھی اس موقع پر موجود ہو گا عوام، سول سوسائٹی، اور سیاسی کارکنان ریلی میں بھرپور شرکت کریں اور ریاست جموں و کشمیر پر جبری طور پر قابض ہندوستان کے خلاف اور آزادی کے حق میں بھرپور آواز اٹھائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں