وزیراعظم سردار تنویرالیاس کے اقدام کی سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی

اسلام آباد (اصغرحیات) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے سابق صدر آزاد کشمیر سردار محمد انور خان کی تدفین کے عمل میں آخر تک شریک ہونے کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی ہے، سوشل میڈیا پر صارفین وزیراعظم سردار تنویرالیاس کے اقدام کی تعریف کررہے ہیں، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سردار تنویرالیاس سابق صدر آزاد کشمیر سردار محمد انور خان کی تدفین کے عمل میں شریک رہے، سردار تنویرالیاس سابق سردار محمد انور خان کو نہ صرف لحد میں اتارا بلکہ وزیراعظم ہوتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے قبل پر مٹی پھینکی، وزیراعظم آزاد کشمیردعا کے عمل کا بھی حصہ رہے، وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی ہدایت پر سابق صدر کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا اور پولیس کی جانب سے سلامی دی گئی، وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے سابق صدر کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتخہ خوانی کی

وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذائری مل رہی ہے، آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر اور بیرون ملک مقیم شہریوں نے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے اقدام کو سراہا، کسی نے وزیراعظم کے اس اقدام کو آزاد کشمیر کی سیاسی روادری اور سیاستدانوں کے ایک دوسرے کیلئے عزت و احترام سے تعبیر کیا تو کسی نے اسے ہمارے معاشرتی اقدار کی ترجمانی قرار دیا، کسی نے لکھا کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے اس اقدام سے اسلامی حکمرانوں کی یاد کو تازہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں