باغ( پی کے نیوز) تحریک انصاف کے رہنما راجہ عبدالقدیر 23 اگست کو کینیڈا سے وطن واپس پہنچ رہے ہیں،کارکنوں کی جانب سے انکے بھرپور استقبال کی تیاریاں، سوشل میڈیا پر ویلکم مہم جاری عوام کا شاندار رسپانس ۔ راجہ عبدالقدیر تئیس اگست کو اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سے ملاقات کریں گے، مرکزی قیادت سے ملاقات میں راجہ عبدالقدیر آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال، باغ میں تحریک انصاف کو مظبوط بنانے اور الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔ راجہ عبدالقدیر حلقے کے عوام اور اپنے عزیز و اقارب سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور اسکے
بعد فائنل حکمت عملی کا اعلان کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وسطی باغ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے سماجی اور سیاسی رہنما راجہ عبدالقدیر خان کی کینیڈا سے واپس پہنچنے پر عوام کی طرف سے بھرپور استقبال کی تیاریاں کی جارہی ہیں، راجہ عبدالقدیر خان 23 اگست کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں،وطن واپس پہنچ کر وہ چند روز اسلام آباد میں قیام کریں گے اور مرکزی قائدین سے ملاقاتیں کریں گے، چونکہ راجہ قدیر صاحب عوام کےپرزور مطالبے پر پاکستان تشریف لا رہے ہیں اس حوالے سے کارکنوں کی جانب سے بھرپور استقبال کی تیاریاں کی جارہی ہیں، سوشل میڈیا پر کارکنوں اور عوام علاقہ کی جانب سے زبردست مہم چلائی جارہی ہے، عوام کا کہنا ہے کہ وہ روایتی سیاستدانوں سے تنگ آچکے ہیں اور اس بار نئے چہروں کو آزمانہ چاہتے ہیں، کینیڈا سے اپنے بیان میں راجہ عبدالقدیر نے والہانہ محبت پر عوام کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر عوام کی محبت دیکھ کر دل بہت خوش ہے، عوام کیلئے کچھ کرنے کی غرض سے وطن واپس آرہا ہوں، وطن واپس آکر عوام کا مقدمہ ہر پلیٹ فارم پر لڑوں گا،ماضی کے حکمرانوں نے جان بوجھ کر وسطی باغ کے عوام کو محروم رکھا، ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں تبدیلی کی ہوائیں ازادکشمیر میں چل پڑی ہیں ۔آمدہ انتخابات میں عوامی طاقت سے کامیابی حاصل کریں گے، ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر باغ کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔