نیوزی لینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ میں لاک ڈاون کے خاتمے کو 100 روز مکمل ہوگئے ہیں، گزشتہ 100 دنوں میں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تاہم تاہم حکام نے متنبہ کیا ہے کہ وائرس کے خلاف اب بھی چوکنا رہنا ہوگا، حکام نے کہا ہے کہ ویت نام اور آسٹریلیا میں کورونا وائرس نہیں تھا مگر وبا نے بڑی تیزی سے پھیلنا شروع کردیا، نیوزی لینڈ نے بڑی کامیابی سے وبا پر قابو پالیا ہے، نیوزی لینڈ
میں ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر آشلے بلوم فیلڈ نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ سے زائد کے عرصے میں کوئی کیس سامنے نہ آنا بڑی کامیابی ہے۔ وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک میں ایکٹو کی تعداد 21 اور مجموعی کیسز 1,219متاثرہ ہیں لیکن ان میں سے کوئی مریض ایسا نہیں ہے جسے ہسپتال کی خدمات درکار ہوں جبکہ گزشتہ 100 روز سے کورونا وائرس کی ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقلی نہیں ہوئی۔