انقرہ (نیوز ڈیسک)ترکی نائب صدر فواد اوکتائے نے کہا ہے کہ ترکی بیروت میں حالات معمول پر آنے تک اس ملک کی مدد کرتا رہے گا۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک نائب صدر اوکتائے کے بیروت کے پہنچے تو لبنانی وزیر خارجہ، ترکی کے بیروت میں سفیر ، ترکی آفات و ہنگامی حالات کے چیئر مین مہمت گل لو اولو نے ان کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے صدر میشال نعیم عون سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ہم نے لبنانی صدر سے کہا ہے کہ ہم مزید خوراک، طبی سازو سامان کی امداد کے لیے تیار ہیں اور اس عمل
کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے تمام تر ہسپتال اور ہوائی ایمبولینس لبنانی عوام کی خدمات کے لیے تیار ہیں، بیروت بندر گاہ کو دوبارہ سے خدمات کے لیے کھولنے تک ترکی کی مرسن بندرگاہ لبنان کی خدمات کے لیے کھلی رہے گی۔ اوکتائے نے مزید کہا کہ شدید نقصان پہنچنے والی بیروت کی بندر گاہ اور گرد و نواح کی عمارتوں کیتعمیر نو میں بھی ترکی کی خدمات حاضر ہیں۔علاوہ ازیں ترک نائب صدر ترک ہلال احمر اور آفات و ہنگامی حالات کے ادارے کی ٹیموں کی امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ بھی لیا ۔