پاکستانی شہریوں کے یو اے ای داخلے پر پابندی میںمزید کتنے دن کی توسیع کردی گئی، جانئے

دبئی(نیوز ڈیسک ) پاکستانی شہریوں کے متحدہ عرب امارات داخلے پر پابندی میں 21 جوالائی تک توسیع کردی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی سے تعلق رکھنے والی اماراتی ائیرلائن کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے لیے بھارت ، پاکستان ، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے آنے والی مسافر پروازوں کی معطلی میں 21 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔ایمرٹس انتظامیہ نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں 21 جولائی 2021 تک بھارت ، بنگلہ دیش ، پاکستان اور سری لنکا سے دبئی آنے والی پروازوں کو معطل کر دیا گیا ہے ، گزشتہ 14 روز میں جن مسافروں نے ہندوستان ، پاکستان ،

بنگلہ دیش یا سری لنکا سے رابطہ کیا ، ایسے تمام افراد کسی بھی مقام سے متحدہ عرب امارات میں داخل نہیں ہوسکتے تاہم متحدہ عرب امارات کے شہری ، یو اے ای کے گولڈن ویزا کے حامل افراد اور سفارتی مشن کے ممبران جو عالمی وباء کورونا وائرس پروٹوکول کی تعمیل کرتے ہیں ایسے لوگ اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں اور انہیں سفر کی اجازت ہوگی۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے کورونا وباء کی دوسری اور مہلک لہر کے بعد 24 اپریل سے ہندوستان سے پروازیں معطل کی ہوئی ہیں ، اسی طرح کے اقدام میں 13 مئی کو پاکستان ، بنگلہ دیش ، نیپال اور سری لنکا سے آنے والے مسافروں کے ملک میں داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں