چھٹی کے دن افسوسناک خبر، کئی پاکستانی جان کی بازی ہار گئے، تشویشاک تفصیلات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کرگئی جب کہ فعال مریضوں کی تعداد اب بھی 32 ہزار 241 ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ روز کورونا کے 44 ہزار 544 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 901 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.02 فیصد رہی۔ملک میں اب تک لاکھ 54 ہزار 743 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے 9 لاکھ 291 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وبا سے مزید 23 افراد انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد اس وبا سے لقمہ اجل بننے والے مصدقہ مریضوں کی تعداد 22 ہزار211 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 32 ہزار 241 فعال کیسز ہیں جو اپنے گھروں یا مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، فعال مریضوں میں سے ایک ہزار 941 کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب ملک میں کوروناوائرس سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 16560 تک پہنچ گئی، اب تک 9893 ڈاکٹرز، 2363نرسز اور 4304ہیلتھ اسٹاف کورونا پازیٹو ہوچکے ہیں۔ذرایع کے مطابق ملک میں تاحال163ہیلتھ ورکرز کورونا سے انتقال کرچکے ہیں، 274 ہیلتھ ورکرزگھر جبکہ 12اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، ملک میں16111ہیلتھ ورکرز کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں، کورونا سے متاثرہ اور انتقال کرنے والے بیشترہیلتھ ورکرز کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔سندھ میں5830ہیلتھ ورکرزپازیٹو جبکہ 56 انتقال کرچکے ہیں۔ پنجاب میں3477ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 29 انتقال کرگئے۔ خیبرپختونخوا میں 3947 ہیلتھ ورکرزپازیٹو جبکہ 44 انتقال کرچکے ہیں۔اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد میں1510 ہیلتھ ورکرزپازیٹو اور 13انتقال کرچکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں234 ہیلتھ ورکرزپازیٹو اور 3انتقال کرگئے ہیں۔ذرائع نے مزید کہا کہ بلوچستان میں 829 ہیلتھ ورکرز پازیٹو آئےاور 9 انتقال کرگئے۔ آزادکشمیر میں 733 ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 9 انتقال کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں