اسلام آباد(پی کے نیوز) بی بی جان ویلفئیر ٹرسٹ کی چیرپرسن فرزانہ راجہ نے کیرئیر پبلک سکول پنڈ سنگڑیال شاہ اللہ دتہ اسلام آباد کا دورہ کیا، انہوں نے سکول کے بچوں میں سکول بیگز اور دیگر تحائف تقسیم کیے، سکول کے دورے کے موقع پر فرزانہ راجہ کا کہنا تھا کہ بی بی جان ویلفئیر ٹریسٹ اور وہ خود سکول کے بچوں کی ہر ممکن مدد کریں گی، ان کا کہنا تھا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، ریاست کے ساتھ ساتھ معاشرہ بھی تعلیم کو عام کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرے، ان کا کہنا تھا کہ صرف تعلیم سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے،فرزانہ راجہ ٹیچیرز کو سکول کے بچوں کی بہترتربیت اور ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے کی ہدایت کی ، ان کا کہنا تھا کہ استاد کا درجہ والدین کے برابر ہے، بہترین تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی بے حد ضروری ہے، استاد بچوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، انہوں نے سکول کی پرنسپل میڈیم شمع کی کاوششوں کی بھی تعریف کی ان کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں بھی کیرئیرسکول علم کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے، اس دیے کو مزید روشن کرنے کیلئے ہر ممکن مدد کریں گے، سکول کی پرنسپل میڈم شمع نے فرزانہ راجہ کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ بی بی جان ویلفیئر ٹریسٹ اور اس جیسی تنظیموں کے تعاون سے ہم معاشرے میں علم کی روشنی پھیلا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments