لڈو سٹار پر دوستی ،پشاور کی 16سالہ لڑکی کراچی کے لڑکے کیساتھ بھاگ گئی

پشاور (نیوز ڈیسک) آن لائن گیم کے ذریعے دوستی کے بعد 16 سالہ لڑکی گھر سے فرار ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی 16 سالہ طالبہ آن لائن گیم کے ذریعے دوستی ہونے کے بعد کراچی کے رہائشی کے ساتھ فرار ہو گئی۔انعام اللہ خان سکنہ تہکال نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں وہ اہلخانہ کے ہمراہ سو رہا تھا۔صبح ان کی آنکھ کھلی تو اس کی 16 سالہ بیٹی گھر میں موجود نہیں تھی،وہ اپنے بھائی کا موبائل بھی ساتھ لے گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سعید لغاری ولد صفدر علی نے بہلا پھسلا کر لڑکی کو اغوا کیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرتے تلاش شرووع کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش انہیں معلوم ہوا کہ وہ میٹرک کی طالبہ ہے اور اس کی کراچی کے رہائشی سعید لغاری کے ساتھ انٹرنیٹ پر لڈو گیم کھیلنے کے دوران دوستی ہوئی تھی۔اس کے بعد وہ نیٹ پر گپ شپ لگاتے تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر دوستی کے بھانک انجام دیکھنے میں آچکے ہیں۔سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو بھہلا پھسلا کر ان کا غلط استعمال کیا جاتا ہے۔جب کہ سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد کئی جوڑے شادی کے بندھن میں بھی بندھے ہیں۔گذشتہ روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جب دو سال قبل پاکستان میں آکر پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے والی غیر ملکی خاتون جاں بحق ہو گئی۔۔حافظ آباد کے علاقے کینال گارڈن میں پچاس سالہ فرانسیسی خاتون خولہ اشرف اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی گی۔ خاتون نے دو سال قبل سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد پاکستانی شہری عمران سے شادی کی تھی۔بتایا گیا کہ خاتون کی دوستی سوشل میڈیا پر عمران نامی پاکستانی شہری سے ہوئی۔دونوں کی دوستی جلد محبت میں تبدیل ہوگئی۔اور خاتون نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان آنے کے بعد عمران سے شادی رچا لی۔ جس کے دو سال بعد ہی اسکی موت واقع ہوگئی۔ دونوں کے مابین کچھ عرصہ سے لڑائی جھگڑے چل رہے تھے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں