سابق وزیراعلیٰ پنجاب خالق حقیقی سے جاملے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب افضل حیات کولیاں انتقال کر گئے۔ افضل حیات کولیاں نگران وزیراعلیٰ پنجاب رہے۔تفصیلات کے مطابق سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب میاں افضل حیات کولیاں انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں ان کے آبائی گاؤں کولیاں نزد ڈنگہ گجرات میں سپرد خاک کیا جائے گا۔افضل حیات کولیاں 1996ء اور 1997ء میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب رہے ۔

بعد ازاں انہوں نے 2011ء میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ مرحوم پی پی 32 گجرات سے منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے میاں اختر حیات کے بھائی ہیں۔ ان کی وفات پر سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ میاں افضل حیات کی وفات پر دکھ ہوا۔ میاں افضل حیات کولیاں کی وفات پر تعزیتی پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سیاستدانوں نے ان کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں