جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی آصفہ بھٹو کے معترف نکلے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز جہاں سوشل میڈیا پر سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی سیاسی سرگرمی ٹاپ ٹرینڈ پر رہی وہیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی آصفہ کی متاثر کن شخصیت کا اعتراف کیے بنا نہ رہ سکے۔علی ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی اورکہا کہ ’سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن آصفہ بھٹو بہت اچھی ہیں‘۔علی ترین کے آصفہ بھٹو سے متعلق کیے گئے ٹوئٹ پر ٹوئٹر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ایک صارف نے کہا کہ ہم علی ترین کو پاکستان پیپلز پارٹی جوائن کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان آصفہ بھٹو زرداری

نے پہلی بار کسی بڑے جلسہ عام سے خطاب کیا تھا۔خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی ملتان میں ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تحت ہونے والے جلسے میں پہلی سیاسی انٹری تھی، جس میں بہت سے لوگوں نے ان کی تعریف کی ہے۔گزشتہ روز عوام آصفہ بھٹو زرداری میں بے نظیر بھٹو کی جھلک دیکھتے رہے۔آصفہ بھٹو ملتان ایئرپورٹ سے باہر آئیں اور گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے ہاتھ لہرا کر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ بے نظیر بھٹو کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری بھی اپنی والدہ کی طرح پر اعتماد نظر آئیں، جلسہ گاہ پہنچے سے پہلے کارکنان سے آصفہ بھٹو زرداری نے مختصر خطاب بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں