مطلوب انقلابی کی وفات کا صدمہ دل پر لینے والے 3جیالے انتقال کر گئے

اسلام آباد(پی کے نیوز)آپ نے ہی پلٹ کے نہ دیکھا قائد .. کئی اور جنازہ تھے تیرے جنازے کے پیچھے،وفاؤں کا جہاں ذکر ہوا ہمیں بھی یاد کر لینا، پیپلزپارٹی کے تین جیالے اپنے قائد مطلوب انقلابی کے غم میں دل کا دورہ پڑنے پر خالق حقیقی سے جا ملے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق وزیر تعلیم کالجز آزادکشمیر محمد مطلوب انقلابی کی موت سے غمزدہ پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے تین کارکن بھی موت کا صدمہ دل پر لینے سے جان کی بازی ہار گئے، تینوں افراد نے مرحوم کی آخری رسومات میں شرکت کی ،سب سے پہلی اور افسوسناک خبرپی وائی او میرپور ڈویزن

کے صدر مرزا توصیف اللہ جرال کی تھی جو ہارٹ اٹیک سے فوت ہوئے مرزا توصیف اللہ جرال محمد مطلوب انقلابی کی تدفین کےلئے بے نظیر ہاوس دھنہ میں موجود تھے دوسری انتہائی افسوس ناک خبر حاجی چوہدری محمد فاروق صاحب بڑالی گالہ( کلیاڑی ) والے جو محمد مطلوب انقلابی صاحب کی نماز جنازہ کی آدائیگی کے لیے کھوئی رٹہ آئے ھوئے تھے ۔ جہاں ان کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ، تیسری افسوس ناک خبر کے مطابق شہریار احمد چغتائی جن کی عمر تقریبا 22 سدال تھی وہ بھی اپنے پیارے قائد کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں