فوج میں تقرروتبادلے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بہت زیادہ اہم ہوگئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرصحافی صابر شاکر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بہت اہم ہوگئے ، اگلا آرمی چیف کب اور کون ہوگا،اس کی کنجی جنرل قمر جاوید باجوہ کے پاس ہے،آصف غفور جب گئے تو شادیانے بجائے گئے،سینئر افسران کے تقررتبادلوں کو لے کرشریف فیملی بار بار نومبر دسمبر کی بات کررہی تھی۔انہوں نے اپنے تبصرے میں کہاکہ شریف فیملی بار بار نومبر دسمبر کی بات کررہی تھی، پھر تقریر میں جنرل قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ہدف تنقید بنایا گیا، گوجرنوالہ اور کوئٹہ میں تقریر کی، لیکن کراچی اور پشاور میں نوازشریف کو تقریر نہیں کرنے دی،

اے این پی پشاور اور کراچی میں پیپلزپارٹی سائیڈ پر ہوگئی۔حتیٰ کہ پی ڈی ایم نے مسلم لیگ ن کو کہا کہ اگربیانیہ تبدیل نہیں کرنا ، تو پھر پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہیں، نوازشریف ماڈل تھا کہ ہم آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کو ہدف تنقید بناتے ہیں تو فوج کے اندر ہی بغاوت شروع ہوجائے گی۔لیکن ان کی بڑی خام خیالی تھی، بار بار کہتے تھے کہ ہم تو صرف دوشخصیات کے خلاف ہیں ، باقی تو سب اچھے ہیں۔یہ لوگ ان کی طرف دیکھ رہے تھے جن سینئر آفیسرز نے 10دسمبر کو ریٹائرڈ ہونا تھا،ان میں اہم ترین کورکمانڈرز شامل ہیں، ان کا خیال تھا کہ ادھر سے سپورٹ ملے گی، اور اختلافات پید اہوجائیں گے۔لیکن کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی اس میں کوئی ایشو نہیں تھا، سب ٹھیک تھا۔ اسی طرح ترقیاں بھی ہوگئیں، تبادلے بھی ہوگئے، آئندہ دوتین ہفتوں میں یہ ساری چیزوں پر عملدرآمد بھی شروع ہوجائے گا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جب بھی تھوڑا سا بیک فٹ پر گئے وہ ان کی حکمت عملی ہوتی تھی، وہ جنرل عاصم سلیم باجوہ اور آصف غفور کاتقررتبادلہ ہو، ٹویٹ کروانا اور واپس لینا ہو،ڈان لیکس ہو، پانامہ ہو، سب حکمت عملی تھی۔اسرائیل کے معاملے پر جو بھی افواہیں تھیں اس پر وزیراعظم عمرا ن خان اور آرمی چیف نے اس طرح کی تمام افواہوں کو مسترد کیا اور ترجمان دفتر خارجہ کو پالیسی بیان جاری کرنے کا کہا۔ فوج میں سینئر افسران کے عہدوں پر تقررو تبادلوں کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مزید اہم ہوگئے ہیں، اگلا آرمی چیف کون ہوگا، کب ہوگا؟اس کی کنجی اور مکمل اختیار جنرل قمر جاوید باجوہ کے پاس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں