وزیراعظم کا دورہ افغانستان کتنے پیسوں میں مکمل ہوا؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر مثال قائم کر دی۔سابق سربراہانِ مملکت کے دورہ افغانستان کی نسبت وزیراعظم عمران نے کم اخراجات کرکے قومی خزانے کی خاطر خواہ رقم بچالی۔سابق سربراہان نےدورہ افغانستان پرقومی خزانےسے کتنی رقم خرچ کی؟تفصیلات سامنے آگئی ہیںجس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکا کے بعد افغانستان کا دورہ بھی سابق سربراہان کی نسبت کم خرچ میں مکمل کیا۔وزیراعظم نےکابل کا دورہ صرف11ہزار امریکی ڈالرز میں مکمل کیا جب کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے2015میں دورہ افغانستان58000ہزارڈالرزمیں کیا۔

راجا پرویز اشرف کا 2012میں دورہ افغانستان قومی خزانےکو51000ڈالرز میں پڑا تھا۔سابق صدرآصف زرداری نے بھی 2009میں44000ہزارڈالرزکی خطیررقم خرچ کی۔وزیراعظم عمران خان کا دورہ افغانستان محض11ہزارامریکی ڈالرز میں مکمل ہوا۔وزیراعظم کی سکیورٹی، عملےسمیت تمام اخراجات11ہزار ڈالرز میں مکمل ہوئےوزیراعظم نےسرکاری دورے پر زائداخراجات نہ کرنےکی ہدایت دےرکھی ہے۔اس سےقبل دورہ امریکابھی باقی سربراہان مملکت کی نسبت سب سےکم خرچ میں مکمل ہوا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی تنازعات کے عسکری حل کا قائل نہیں رہا چنانچہ ہمیشہ سے میرا ایمان رہا ہے کہ افغانستان میں امن سیاسی گفت و شنید ہی سے حاصل ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ اہل افغانستان کے بعد اس امن میں سب سے بڑا حصہ ہمارا ہےکیونکہ اس سے باہمی روابط و تجارت کے دروازے کھلیں گے اور خوشحالی دونوں ممالک افغانستان اور پاکستان کا رخ کرے گی۔ عمران خان نے کہا کہ امن و تجارت کے ثمرات بطور خاص ہمارے قبائلی عوام تک پہنچیں گے جنہوں نے افغان جنگ کی تباہ کاریوں کا بارِگراں اٹھایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں