میں آپ سے معافی مانگتا ہوں ، پرویز خٹک نے جہانگیر ترین سے معافی مانگ لی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی پاکستان واپسی کے بعد وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے متعلق کچھ اور کہہ رہا تھا مگر میرے منہ سے کچھ اور ہی نکل گیا ، اپنے جلسے کے الفاظ پر جہانگیر ترین سے معافی چاہتا ہوں۔یاد رہے کہ چند روز قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جہانگیر ترین کا نام چینی

چوری میں آیا تو بھاگ کر لندن چلاگیا اور جہانگیر ترین جیسے شخص نے اپنی ہر چیز بھی بیچ دی ، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے خطاب میں انہوں نے پشتو زبان میں کہا تھا کہ جہانگیر ترین نے جہاز چلائے اور اتنی زیادہ محنت کی لیکن پھر بھی لندن جا کر بیٹھ گیا۔اب پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وہ جہانگیر ترین کے بارے میں کہنا کچھ اور چاہ رہا تھا لیکن منہ سے کچھ اور نکل گیا۔پرویز خٹک نے کہا کہ میں کہنا چاہ رہا تھا کہ عمران خان مجھ سمیت کرپشن پر کسی کو نہیں چھوڑتا، جہانگیر ترین سے معذرت خواہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں