مریم نواز خوبصورت تو ہے ،لیکن یہ سرجریاں عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے کروائی گئی ہیں،علی امین گنڈا پور

گلگت(نیوز ڈیسک) گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پر ذاتی حملے کیے۔ اسکردو میں جلسے سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آن ریکارڈ کہتا ہوں، مریم خوبصورت ہے، میں بھی مانتا ہوں لیکن اس خوبصورتی کے اوپر نواز شریف کی حکومتوں میں آپ کا کروڑوں روپیہ لگ چکا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ مریم نے نواز شریف کے دو حکومتوں میں ٹیکس کے پیسوں سے خود کو خوبصورتے بنانے کیلئے کروڑوں روپے کی سرجریاں کرائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’مریم کی یہ خوبصورتی بھی آپ کی دی ہوئی ہے اور یہ آپ کا مال ہے‘۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان

نے کہا تھاکہ نوازشریف کی بیٹی اس لیے بات کررہی ہے کہ ہم یہاں خواتین کا احترام کرتے ہیں اور وہ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس فوج کے خلاف زبان زبان استعمال کررہی ہے جو روز قربانیاں دے رہے ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر کی جانب سے مریم نواز پر کیے گئے ذاتی حملوں پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ لیگی رہنماء عظمٰی بخاری نے علی امين گنڈاپور کے بيان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جيسی زبان وزيراعظم استعمال کرتے ہيں، وہی زبان وزرا استعمال کررہے ہیں۔ ايسے وزرا کی وجہ سے پارليمان کا وقار مجروح ہوگيا ہے۔مسلم ليگ فنکشنل کی رہنما نصرت سحر عباسی نے علی امين گنڈاپور کے بيان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مريم نواز کے ليے نامناسب زبان استعمال کی گئی، وزيراعظم کواس کا نوٹس لينا چاہيے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں