روسی فوج کااسپیشل دستہ پاکستان پہنچ گیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے کے لیے روسی فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ذرائع نےپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالےسے بتایا ہے کہ پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں دروزبہ 5 پاکستان میں ہوں گی۔ دونوں ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں آئندہ دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ کی جانے والی مشقوں میں انسداد دہشت گردی کے تجربات کا تبادلہ کیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دروزبہ کے عنوان سے پہلی مشق 2016 اور دوسری 2017 میں پاکستان میں ہوئی تھی۔آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق تیسری اور چوتھی مشقیں 2018 اور 2019 میں روس میں کی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان کے فوجی دستے نے بھی روس میں ہونے والی فوجی مشقوں میں حصہ لیا تھا۔ گزشتہ کچھ سالوں کے دوران پاکستان اور روس کے تعلقات میں واضح بہتری آئی ہے۔ دونوں ممالک کے فوجیوں نے متعدد مواقعوں پر مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں