عمرہ کیلئے آنیوالے زائرین میں کتنے لاکھ زم زم کی بوتلیں تقسیم کردی گئیں،جانئے

مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں مقامی افراد کے ساتھ ساتھ غیر ملکی عمرہ زائرین کی بھی آمد شروع ہو گئی ہے جن میں پاکستانی افراد بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈینسی کے زیرانتظام تکنیکی امور اور سروسز کے ادارے نے بیت اللہ کا طواف کرنے اور عمرہ کی سعادت کے حصول کے لیے آنے والے عمرہ زائرین میں زم زم کی 10 لاکھ سے زاید بوتلیں تقسیم کیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد حرام میں زمزم کی فراہمی کے ڈائریکٹر احمد الندوی نے بتایا کہ فراہمی آب اور زمزم کا ادارہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔ کرونا کی وبا کے بعد عمرہ مناسک کی

بحالی کےپہلے مرحلے میں عمرہ زائرین میں زم زم کی 5 لاکھ بوتلیں تقسیم کی گئیں اور دوسرے مرحلے میں تقسیم 7 لاکھ زمزم بوتلیں تقسیم کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عازمین عمرہ میں زمزم کی بوتلیں صحت مطاف، مسعی، جنازہ گاہ، پہلی منزل، شاہ فہد اور شاہ عبداللہ کے ادوار میں مسجد حرام کی توسیع کے مقامات میں تقسیم کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی طرف سے مسجد حرام میں 50 افراد کو زمزم کے گیلن فراہم کیے گئے ہیں۔ایک سوال کے جوب میں الندوی کا کہنا تھا کہ مسجد حرام میں نمازیوں اور عمرہ زائرین کی مدد کے لیے 128 ملازمین کی نگرانی میں 600 افراد پر مشتمل عملہ کام کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں