عمران خان کے دور حکومت میں کرپشن کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

لاہور(نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ گلگت کے عوام کو سہولیات فراہم کرنا پیپلزپارٹی کا منشور ہے، شہید بھٹو کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ عمران خان کے دور حکومت میں کرپشن کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئےہیں .ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی اس حوالے سے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں سب سے زیادہ کرپشن ہوئی۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ منافق کی چار نشانیاں ہیں جو ساری عمران خان میں موجود ہیں۔ کٹھ پتلی سمجھ رہے ہیں بی بی کی تصویریں ہٹا کر انہیں عوام کے دلوں سے بھی نکال لیں گے، بے نظیر نے عوام کو جمہوری اور سیاسی آزادی دلائی۔

عمران خان کے دور حکومت میں کرپشن میں اضافہ ہوا، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، چینی، آٹا چوروں کو این آر او دیا، وزیراعظم نے خود کشمیر کا سودا کر لیا اور ہمیں مودی کے بیانیے کا طعنہ دیتے ہیں، انہوں نے کلبھوشن کو وکیل کرکے دیا، منافق کی تمام نشانیاں وزیراعظم میں ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو روزگار فراہم کرنے کاوعدہ ہے، ہماری جماعت عوام کو لاوارث نہیں چھوڑتی، مشکل وقت میں ساتھ دیتی ہے، لوگوں کو صرف پیپلزپارٹی کے دور میں ہی حقوق ملتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ سب کو گلگت بلتستان کی آزادی مبارک ہو لیکن یہ آزادی گلگت بلتستان کی عوام نے خود چھینی ہے۔ گلگت بلتستان کی عوام کو صرف پیپلز پارٹی کے دور میں ہی حقوق ملتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کے عوام کو روز گار فراہم کریں گے جنہوں نے پاکستان کا ساتھ دیا اور ہم ہی شہید بھٹو کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ بھٹو نے آپ کو ظلم سے آزادی دلائی اور آپ کو آواز دی۔وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں سی پیک پر کام کریں گے لیکن کوئی کام نہیں کیا۔ کیا انکم سپورٹ پروگرام سے بی بی کی تصویر ہٹا کر آپ کے دل سے بینظیرکو نکال دیا جائے گا ؟چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ شہید بھٹو نے گندم، چینی اور نمک پر سبسڈی کا بندوبست کیا اور انہوں نے ہی ایف سی آر کا خاتمہ کیا تھا۔ پیپلز پارٹی نے غربت اور بے روزگاری سے نجات دلانے کے لیے اقدام کیے۔انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نےعوام کو جمہوری اور سیاسی آزادی دی اور پیپلز پارٹی نے ہی گلگت بلتستان اسمبلی بنائی، وزیراعلیٰ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں