اٹھیے اپنی اور ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے اس تحریک کا حصہ بنیے،مریم نواز کی نوجوانوں کوپکار

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج ( اتوار) انشا اللہ ’’شیر جوان تحریک ‘‘کا آغاز ہو رہا ہے۔ٹوئٹر پراپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ یہ آپ کی تحریک ہے، آپ جو قوم کا بازو،قوم کی آواز، قوم کی تقدیر اور قوم کا مستقبل ہیں۔ کل آپ کے بڑے قائداعظم کی قیادت میں تحریک آزادی کا ہراول دستہ تھے ،آج آپ نے قائداعظم کے اصولوں جمہوریت، آئین کی بالادستی اور ووٹ کو عزت دو کے لئے میدان میں آنا ہے ،اٹھیے اپنی اور ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے اس تحریک کا حصہ بنیے ، اپنے فیصلے اپنے ہاتھوں میں لیجئے ،شیر جوان،ملکی کی آن ،قوم کی شان۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مریم نواز نے کہا تھا کہ ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں

ماضی کا حصہ ہیں۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ریاست کا فرض ہے کہ ناراض لوگوں کو سنے، ناراض لوگوں کو قومی دھارے میں لے کر چلنے سے ہی ملک مستحکم ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ جب چیزیں غلط ہوں گی تو آواز اٹھے گی، حقیقی سیاسی جماعتیں عوامی ردعمل کے خلاف نہیں جائیں گی۔چیئرمین پیپلز پارٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو کے کوئٹہ آنے کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتی۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کٹھ پتلی حکومت سے بات کرنا گناہ سمجھتی ہوں ،بیک ڈورڈپلومیسی کی عادی نہیں، یہ حکومت جمہوری طریقے سے ہی گرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں سے اگراستعفے دیئے تو حکومت کا کام تمام ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں