آزاد کشمیر واپس لیکر پاکستان کو توڑنا ہے، بی جے پی رہنما کی گیدڑ بھبکیاں

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)پڑوسی ممالک کے ہاتھوں متعدد بار ذلت اٹھانے والے ملک بھارت میں بی جے پی رہنما ایک بار پھر پاکستان اور چین کو بیک وقت سبق سکھانے کا خواب دیکھنے لگے ہیں۔اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی انتہا پسند ایک بار پھر جنگ کا راگ الاپنے لگے، بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے ٹوئٹر پر گیدڑ بھبکیاں دینا شروع کر دیں۔سبرامنیم سوامی نے ماضی کی شرمندگیوں کو بھلا کر کہا کہ کیوں نہ بیک وقت دو محاذوں پر جنگ لڑی جائے؟بی جے پی رہنما سبرامنیم جوش میں بھارتی ٹی وی اینکرز کو بھی لتاڑنے سے باز نہ آیا، انھوں نے کہا پاکستان اور چین سے جنگ کے

خیال سے بھارتی ٹی وی اینکرز کیوں کانپ رہے ہیں؟بھارتی سیاست دان نے اسی پر بس نہ کیا بلکہ مضحکہ خیز حد تک چلے گئے اور پاکستان کے ’توڑنے کا صحیح وقت‘ بھی بتا دیا۔سبرامنیم کا کہنا تھا کہ اگر آزاد کشمیر واپس لے کر پاکستان توڑنا ہے تو بیک وقت 2 محاذ کھولنا ہوں گے، جب کہ بہترین وقت رواں برس 15 نومبر کے بعد ہوگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق چین کی فوج کی جانب سے مشرقی لداخ میں پینگوئنگ جھیل کے علاقے میں پیش قدمی کی گئی ، اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں ایک بھارتی فوج ہلاک ہوگیا ، تفصیلات میں بتایا گیا کہ لداخ کے محاذ پر چین اور بھارتی کی فوجوں کے درمیان دوبارہ تصادم ہوا ، بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ مشرقی لداخ میں پینگوئنگ جھیل کے جنوبی کنارے کی صورتحال بدستور کشیدہ ہے ، ہونے والی حالیہ جھڑپ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا ، جب کہ چینی فوج نے ایک مرتبہ پھر بھارت کے علاقے میں پیش قدمی شروع کر دی ہے، اس بارے میں بھارت نے اعتراف کیا کہ چین نے لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ لداخ میں ایک ہزار مربع کلومیٹر سے زیادہ رقبے کا کنٹرول حاصل کر لیا، لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ دیپ سانگ کے میدانی علاقے سے لے کر چوشول تک چینی فوج منظم طورپر پیش قدمی کر رہی ہے ، چینی فوج کی مسلسل پیش قدمی کی وجہ سے دیپ سانگ کے میدانی علاقے میں پیٹرولنگ پوائنٹ 10سے 13تک تقریبا 900 مربع کلومیٹر کا علاقہ چین کے کنٹرول میں چلا گیا۔یاد رہے کہ چند دن قبل بھارت کے مشیر قومی سلامتی اجیت دوول نے بھی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی مفادات کے تحفظ کی لڑائی ملک سے باہر بھی لڑیں گے، اور یہ جنگ اس ملک میں لے جائیں گے، جہاں اس کے لیے خطرہ اٹھ رہا ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں