پیپلزپارٹی پر قیامت ٹوٹ پڑی، پارٹی کی اہم ترین شخصیت داعی اجل کو لبیک کہہ گئی

لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق سینئر منسٹر پنجاب اور سابق وفاقی وزیر ملک مشتاق احمد اعوان رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں، ان کی نماز جنازہ آج بروز منگل ڈبلیو بلاک فیز تھری ڈی ایچ اے کی جامعہ مسجد میں سہ پہر ساڑھے تینبجے ادا کی جائے گی۔ ان کی وفات سے پاکستان پیپلز پارٹی عظیم سیاستدان سے محروم ہو گئی، ان کی پارٹی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، پاکستان پیپلز پارٹی رہنمائوں کی طرف سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک مشتاق اعوان پارٹی کا اثاثہ تھے۔ان کے انتقال سے پارٹی میں پیدا ہونے والی خلاکبھی پوری نہیں ہوسکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں