پاکستان کے خوبصورت ترین سیاحتی مقام پر کراچی کے سیاحوں کی وین خوفناک حادثے کا شکار

بابوسر (نیوز ڈیسک) کراچی کے سیاہ بابو سر میں حادثے کا شکار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں بابوسر کے مقام پر کراچی کے سیاحوں کی وین سڑک پر مٹی کے تودے سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں 11 سیاح زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق کراچی سے وین میں سوار 11افراد سیاہ و تفریح کے لیے گلگت بلتستان آئے تھے کہ بابوسر کے مقام پر بریک فیل ہونے کے باعث وین سڑک پر مٹی کے تودے سے ٹکرا گئے۔حادثے کے تمام زخمیوں کو ہیڈ کوارٹر اسپتال چلاس منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک تھی جسے گلگت روانہ کیا گیا ہے۔حادثے کی دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں