سونے کی قیمت میں ایک ساتھ زبردست کمی

کراچی(نیوز ڈیسک)صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار650 روپے ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 386 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 99 ہزار 151 روپے ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل کاروباری

ہفتے کے چوتھے روز صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی کے بعد فی تولہ نئی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار 700 روپے ہوگئی۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 99 ہزار 108 روپے ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں