نیب زدہ لوگوں کی تحریک سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،عمران خان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کرنیوالے ایک بار پھر اکٹھے ہو گئے ہیں لیکن نیب زدہ لوگوں کی تحریک سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے یہ بات اپنے زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہی۔ اجلاس کے دوران ملک کی سیاسی، معاشی اور مہنگائی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے کمی سے متعلق حکومتی ایکشن پلان پر اراکین کو اعتماد میں لیا۔ان کا کہنا تھا کہ گندم کی سپلائی پوری ہو چکی، صورتحال میں مزید بہتری آ رہی ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک اور جلسوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا بیانیہ بکنے والا نہیں ہے۔ اس ملک کو لوٹنے والے، منی لانڈرنگ کرنیوالے ایک بار پھر اکٹھے ہو گئے ہیں۔ نیب زدہ لوگوں کی تحریک سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اپوزیشن کے جلسوں کی تحریک بری طرح ناکام ہو گی۔وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ عوام کے سامنے روز بروز بے نقاب ہو رہے ہیں، روز جلسے کریں، مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔سیاسی حریفوں پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بے روزگار ہے، اہمیت دینے کی ضرورت نہیں، چاہتا ہوں یہ روز جلسہ کریں۔ اپوزیشن کے جلسوں اور تحریک سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔اس موقع پر ارکان نے مہنگائی پر اظہار تشویش کرے ہوئے اسے کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا تو وزیراعظم نے انھیں یقین دہانی کرائی کہ اس پر جلد قابو پا لیں گے۔ آج جو بھی مسائل ہیں، اس کی ذمہ دار ماضی کے حکمران ہیں جو احتجاج کر رہے ہیں۔تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ثناءاللہ مستی خیل نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ٹیم کارکردگی نہیں دکھا رہی، گیس بجلی پر عوامی سطح پر سخت تشویش پائی جاتی ہے، بجلی اور گیس کے بل عوام بھر پا رہے نہیں۔ذرائع کے مطابق کئی دیگر ممبران نے بھی ثناء اللہ مستی خیل کے خیالات سے اتفاق کیا۔ وزیراعظم کا اراکین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کو درپیش تمام مسائل کا ادراک ہے، مہنگائی کنٹرول کر لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں