سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا

کراچی (نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی سے 1923 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کا اضافہ ہوگیا۔واضح رہے کہ ہفتے کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 16 ڈالر کے اضافے سے 1931 ڈالر کی سطح پر پہنچنے

کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1750 اور 1500 روپے اضافہ ہوگیا تھا۔سونے کی قیمت بڑھنے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 116350 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 99751 روپے ہوگئی۔بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 4000روپے کم رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں