صباقمر اور بلال سعید کی مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ، پاکستانی عوام کا شدید ردعمل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکار ہ صبا قمر اور بلال سعید نے مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ کی ہے۔ جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں،ویڈیوز سامنے آنے پر صارفین نے سحت غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے مسجد جیسے مقدس ادارے میں ایسے کیسے اجازت دے دیتے ہیں؟صارفین نے حکومت سے کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو شوٹنگ کی آڑ میں مسجد کا تقدس پامال کیا گیا۔ایک اور صارف نے مسجد وزیر خان لاہور میں رقص کے مناظر یا موسیقی کی ریکارڈنگ کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں میڈیا

پروڈکشن ہاؤس صبا قمر اور ان کے شریک اسٹار اور مسجد وزیر خان کی انتظامیہ کے خلاف اوپر سے نیچے تک فوری طور پر کارروائی کا مطالبہ کرنے کی ضرورت ہے۔ایک اور صارف نے کہا کہ صبا قمر اور بلال سعید مسجد میں رقص کر رہے ہیں کیا ریاست مدینہ میں انہیں کوئی روکنے والا نہیں ہے۔۔خیال رہے کہ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی شادی کی خبریں بھی وائرل ہوئی تھیں۔پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید نے انسٹاگرام پوسٹ پر قبول ہے کیپشن کے ساتھ ہی ایک ایسی تصویر شیئر کی تو سوشل میڈیا صارفین کو گمان ہوا کہ شاید دونوں نے ایک دوسرے سے شادی کرلی ہے۔جس کے بعد دونوں کے انسٹا گرام پر مداحوں نے انہیں شادی کی مبارکباد دینا شروع کردی، صرف یہ ہی نہیں یہ پوسٹ وائرل ہوئی تو مداحوں کے ساتھ ساتھ ماڈل نازیہ حسین نے بھی صبا قمر کو شادی کی مبارکباد دے ڈالی۔ ہر طرف سے شادی کی مبارکباد وصول ہونے کے بعد اداکارہ صبر قمر کو اپنے انسٹاگرام پر وضاحتی پیغام شیئر کرنا پڑگیا، جس میں انہوں نے کہا کہ بلال سعید کے نئے گانے میں بطور ہدایتکارہ کام کررہی ہوں اور پوسٹ میں موجود تصویر بھی اسی میوزک ویڈیو کی ہے یہ گانا جلد ریلیز کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں