پاک فوج کے خلاف بولنے والوں کا سر قلم کردیا جائے ، سینئرصحافی نے سخت سزا تجویز کردی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور پاکستان پر حملہ کرنے والے شخص کا سر قلم کر دینا چاہئیے۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ جو بندہ کسی بھی وجہ سے پاک فوج پر، اداروں پر یا پاکستان پر حملہ کرے،اس کے بارے میں کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہوں،چوہدری غلام حسین نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ حضرت عمرؓ کے پاس ایک شخص آیا اور کہا کہ حضور پاک ﷺ نے ایک یہودی کے حق میں فیصلہ دیا ہے آپ کچھ کریں۔جس پر حضرت عمرؓ نے اُس شخص کا سر قلم کر دیا اور کہا کہ اگر حضور پاک ﷺ نے کوئی

فیصلہ کیا ہے اور اس سے کوئی شخص مطمئن نہیں تو پھر اس کا علاج یہ ہے۔چوہدری غلام حسین نے مزید کہا کہ جو لوگ پاک فوج پر حملہ آور ہو رہے ہیں ان کا ایک ہی حل ہے کہ ان کا سر قلم کر دیں۔۔اسی حوالے سے دفاعی تجزیہ کار ظفر ہلالی کا کہنا ہے کہ میں نے نوا ز شریف کی تقریر سنی ہے۔بلکہ نواز شریف کی تقریر سب نے سنی۔نواز شریف نے اپنی تقریر میں کہا کہ فوج نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔ظفر ہلالی نے مزید کہا کہ جو بھی حلف کی خلاف ورزی کرتا ہے اس کی سزا موت ہے۔تو ایک آدمی کھڑے ہو کر کہہ رہا ہے کہ آپ کے آرمی چیف اور افسر نے حلف کی خلاف ورزی کی ہے،اور پھر پوچھا جا رہا ہے کہ یہ اینٹی سٹیٹ نہیں ہے۔نواز شریف نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی جس کی سزا موت ہے۔نواز شریف یہ نہیں کہہ رہے کہ انہوں نے میری جیب کاٹی ہے بلکہ یہ کہہ رہے ہیں کہ حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔دوسری بات یہ کہ ہندوستان سے وفد آیا جو ہوٹل میں ٹھہرا جنہوں نے حسین نواز سے ملاقات کی،وہ نواز شریف کو بھی ملے۔اگر نواز شریف کو بھارت کا نیشنل سیکیورٹی کا ایڈوائرز اور وفد خفیہ طور پر ملا ہے تو مجھے اور کوئی ثبوت نہیں چاہئیے کہ انہوں نے وہاں کیا باتیں کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں