شاہد آفریدی کا بیٹیوں سے متعلق ایسا بیان کہ سب کے دل جیت لیے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پانچویں بیٹی کی پیدائش کے حوالے سے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا ماننا ہے کہ اللہ جس سے خوش ہوتا ہے اس کو بیٹیوں سے نوازتا ہے۔ اللہ مجھ سے خوش ہے اس لیے بیٹیوں سے نوازتا ہے بیٹی سے بڑی نعمت کسی چیز کو نہیں سمجھتا۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی رواں سال فروری میں 5 ویں بیٹی کے والد بنے۔شاہد آفریدی کی شادی نادیہ شاہد سے 2000ء میں ہوئی تھی۔ ان کی اس سے قبل چار بیٹیاں اقصیٰ، عنشہ، اجوا اور اسمارہ ہیں۔ رواں سال 27 مئی کو کراچی میں پی آئی اے کا ایک جہاز گرا وہاں جب آفریدی گئے

تو سوشل میڈیا پر خاصی تنقید ہوئی۔ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’میرے شہر میں جہاز گرا تو میرا دل کیا کہ میں وہاں جا کر صورتحال دیکھوں، میں وہاں گیا تو جتنے لوگ بھی کام کر رہے تھے میرے پاس آگئے اور میں بھی ان سے باتیں کرنے لگ گیا۔فوجی جوان بھی موجود تھے۔ سوشل میڈیا پر اگر تنقید ہوئی ہے تو میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ مجھے کبھی بھی فوج نے کوئی کام کرنے کو نہیں کہا، میں نے آج تک جو بھی کیا ہے اپنی مرضی سے کیا، تنقید کرنے والوں سے کہنا چاہوں گا کہ یہ فوج اسرائیل کی نہیں ہمارے ملک کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں