سونے کی قیمت میں ایک ساتھ ہزاروں روپے اضافہ

لاہور(نیوز ڈیسک) سونا غریب عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگا، ملک بھر میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر 2500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی سطح پر سونے کی نئی قیمت 2 ہزار 54 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت

دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں دو ہزار 500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے ہو گئی ہے۔اُدھر فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی دو ہزار 144 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 169 روپے ہو گئی ہے۔چاندی کی قیمت میں بھی 60 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت ایک ہزار 710 روپے ہو گئی ہے۔ دس گرام چاند ی کی قیمت 51.44 روپے اضافے کے بعد 1 ہزار 466.04 روپے ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں