جعفر ایکسپریس میں آتشزدگی،مسافروںنے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائی

جیکب آباد(نیوزڈیسک)جعفر ایکسپریس میں جیکب آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب آگ لگ گئی ہے۔ آگ ٹرین کی ایک بوگی میں لگی ہے۔تفصیلات کے مطابق مسافروں نے آگ لگنے کے بعد چلانگیں لگا کر اور بھاگ کر اپنی جانیں بچائی ہیں۔اس ضمن میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیق کے مطابق ٹرین کی بوگی میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔جعفرا یکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ آتشزدگی کا نشانہ بننے والی بوگی کو علیحدہ کردیا گیا ہے۔ حکام لگی ہوئی آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں