اپوزیشن اسمبلیوں سے استعفے دے ، ہم نئے الیکشن کروادینگے

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپوزیشن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ استعفے دو، بسم اللہ کرو، ہم نئے الیکشن کرائیں گے۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو شیخ رشید احمد نے اپوزیشن جماعتوں اور ان کے رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کونسی بات کر دی جو اودھم مچ گیا۔ کیا آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملنا اعزاز نہیں؟ بلاول سے پوچھیں میں نے اس کا بگاڑا کیا ہے؟ بلاول نے گزشتہ روز تین بار میرا نام لیا۔ بے نظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو بتاتیں شیخ رشید کس کا نام ہے۔وزیر ریلوے نے دعویٰ کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان

اور بلاول بھٹو سمیت سب عسکری قیادت سے ون ٹو ون ملاقاتیں کرتے ہیں۔ ہفتے کو لاہور میں ہر لیڈر کو بے نقاب کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول کہتے ہیں کہ اگر شیخ رشید جس میٹنگ میں ہوگا تو نہیں جاؤں گا۔ میں انھیں جواب دے سکتا ہوں لیکن اخلاق کے دائرے کو کراس نہیں کرنا چاہتا۔ وہ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے، جب قومی سلامتی کمیٹٰی کا ممبر تھا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کون سا سیاسی لیڈر ہے جو کہتا ہے کہ آرمی چیف سے نہیں ملتا میں اب ہر شہر میں ایسے ایک لیڈر کو بے نقاب کروں گا، سابق گورنر سندھ محمد زبیر 36 سال سے جنرل باجوہ سے نہیں ملے تھے اب درخواست کرکے آرمی چیف سے ملاقات کی اور نواز شریف اور مریم نواز کا کیس لڑا، نواز شریف کا ایک سال سے ٹویٹر اکاؤنٹ بھی اسی لئے بند تھا کہ شاید جان بخشی ہو جائے، نواز شریف نے اداروں کو للکار کر خود اپنی قبر کھود لی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول ابھی پیدا نہیں ہوئے تھے جب میں قومی سلامتی کمیٹی کا رکن تھا، اگر بینظیر زندہ ہوتی تو بلاول کو بتاتی کہ شیخ رشید کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی نے چار ماہ کا ٹائم دیا تو میں بھی انہیں 4 ماہ کا ٹائم دیتا ہوں، اے پی سی کے ممبران قوم کو بہکانہ چاہتے ہیں، ملک کو لوٹ کر کھا لیا اب آپ کس منہ سے قوم سے ساتھ مانگتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن استعفے دے ہم کل الیکشن کرا دیں گے لیکن پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی سے استعفے نہیں دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں