پی آئی اے نے20،30یا40ہزارنہیں بلکہ سعودی عرب کیلئے ایک طرفہ کرایوں میں کتنا بڑا اضافہ کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک)پی آئی اے نے سعودی عرب کے لیے یک طرفہ کرایوں میں 49 ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے۔پی آئی اے نے سعودی عرب کے لئے کرایہ یک دم بڑا بڑھا دیا ہے، کراچی سے جدہ ، مدینہ یا دمام کے لئے یک طرفہ کرایہ ایک لاکھ 27 ہزار روپے کردیا گیا جب کہ لاہور ، اسلام آباد یا پشاور سے جدہ اور مدینہ کا کرایہ ایک لاکھ 33 ہزار کردیا گیا، لاہور اسلام آباد یا پشاور سے ریاض اور دمام کا یک طرفہ کرایہ ایک لاکھ 31 ہزار کردیا گیا جب کہ اس سے پہلے پاکستان سے

سعودی عرب کا کرایہ 84 ہزار روپے تھا۔ پی آئی اے نے اپنے تمام ٹریول ایجنٹس کو نئے کرایے سے آگاہ کردیاہے۔دوسری جانب نجی ایئرلائنز نے بھی سعودی عرب کے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے۔ غیر ملکی ائیرلائن کی ایک لاکھ ایک ہزار کی ٹکٹ اب مارکیٹ میں ایک لاکھ 40 ہزار تک فروخت کیے جانے لگی ہے۔پی آئی اے کے مطابق کرایے میں اضافہ سعودی حکومت کی طرف سے پروازوں میں کورونا کے باعث 25 فیصد نشستیں خالی چھوڑنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں