عمان بین الاقوامی پروازیں کس دن بحال کرنے جارہا ہے

مسقط (نیوز ڈیسک) خلیجی ریاست عمان کی جانب سے دیگر ممالک میں پھنسے ویزہ ہولڈرز کو خوش خبری سُنا دی گئی ہے جس کے تحت اومانی ویزہ ہولڈرز یکم اکتوبر سے واپس عمان آ سکیں گے۔ عمان کی سپریم کمیٹی برائے کورونا روک تھام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عمان کے کارآمد ریزیڈنٹ کارڈ ہولڈرز کی جلد واپسی ممکن ہو سکے گی۔یہ کارڈ ہولڈرز یکم اکتوبر سے عمان واپس آ سکیں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ریاست عمان کی جانب سے ویزہ ہولڈرز کے لیے اعلان کیا گیا تھا کہ عنقریب عمان میں بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی ہٹالی جائے گی۔ عمانی حکومت کے مطابق یکم اکتوبر 2020سے بین الاقوامی پروازیں بحال کر دی جائیں گی۔

کوروناوائرس سے نمٹنے کی خاطر بنائی گئی اعلیٰ نگران کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواتھا جس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ یکم اکتوبر 2020سے عمان میں انٹرنیشنل فلائٹ آپریشنز پر عائد پابندی ختم کر دی جائے گی۔جس کے بعد مختلف ممالک سے پروازیں عمان آ سکیں گی اور عمان سے دیگر ممالک کو بھی پروازیں روانہ ہوں گی۔تاہم فلائٹ آپریشنز مکمل طور پر بحال نہیں کیا جا رہا، بلکہ مرحلہ وار کیا جائے گا۔ ابتدائی میں ایسے اسٹیشنز سے پروازیں بحال ہوں گی جہاں کورونا کی وبا پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ کورونا گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے کئی فضائی کمپنیوں سے دو طرفہ معاہدے بھی کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں