لبنان میں ایک مرتبہ پھر خوفناک دھماکے

بیروت (نیوز ڈیسک) لبنان ایک مرتبہ پھر خوفناک دھماکے سے لرز اٹھا، دھماکہ عرب اسلامی ملک کے جنوبی علاقے میں حزب اللہ کے ٹھکانے پر ہوا، ہلاکتوں کا خدشہ۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق لبنان ایک مرتبہ خوفناک دھماکے سے لرز اٹھا ہے۔اطلاعات کے مطابق دھماکہ لبنان کے جنوبی علاقے میں واقع حزب اللہ کے ٹھکانے پر ہوا۔بتایا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر دھماکہ اسلحہ ڈپو میں ہوا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دور دراز کے علاقوں تک اس کی آواز سنی گئی۔ دھماکے کی وجہ سے عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں، جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ ہفتے قبل ہی لبنان کا دارالحکومت بیروت بندرگاہ پر ہوئے خوفناک دھماکوں کی وجہ سے بری طرح تباہ ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں