سعودی عرب میں 63 سال سے مقیم پاکستانی ڈاکٹر کاہر طرف چرچا

ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی دارالحکومت ریاض میں63 برس سے رہائش پذیر پاکستانی ڈاکٹر کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، انہوں نے خود کو سعودی عوام کی فلاح بہبود اور خدمت کیلئے وقف کردیا ہے۔اکستانی ڈاکٹر نذیر احمد خان شکل و صورت، رہن سہن، بول چال اور زندگی بسر کرنے کے لحاظ سے سعودی معاشرے کا اٹوٹ حصہ بن گئے ہیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی ڈاکٹر نذیر احمد خان کا وڈیو کلپ سرکاری رابطہ مرکز نے سوشل میڈیا پر شیئرکیا ہے۔نذیر احمد خان اپنی ویڈیو میں بتا رہے ہیں کہ وہ ریاض کے تین بڑے کلینکس میں سے ایک کے ڈائریکٹر رہے ہیں، ریاض میں الفوطہ ،

مسجد العید اور المرقب نام کے تین پولی کلینک ہوتے تھے۔ ان میں سے ایک وہ ڈائریکٹر تھے۔نذیر احمد خان نے سعودی عرب کے حوالے سے یادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک انصاف، رحم دلی اور خیر پسندی سے آباد ہے اور میں اپنی آخری سانس تک اس کی خدمت کرتا رہوں گا۔نذیر احمد خان نے کہا کہ ایک زمانے سے میرے کلینک میں جوان بوڑھے اور بچے سب ہی اپنا طبی معائنہ کرانے آتے ہیں، ان سے معائنہ فیس تیس ریال وصول کی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ فیس انہوں نے شاہ فیصل کے زمانے میں مقرر کی تھی تب سے اب تک اسی پر قائم ہیں۔اور آج بھی 30 ریال سے زیادہ فیس نہیں لیتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں