دس دفعہ وضاحت دے چکی ہوں کہ نوازشریف کی پرانی میڈیکل رپورٹس جعلی نہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور (نیوز ڈیسک)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کی پرانی میڈیکل رپورٹس کو ایک بار پھر درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر میڈیکل بورڈ کو بیوقوف نہیں بنایا گیا۔گزشتہ روز کُل جماعتی کانفرنس میں سابق وزیر نواز شریف کی تقریر پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اچھی بات ہے کہ نواز شریف بغیر علاج کے ٹھیک ہو رہے ہیں۔وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان واپس آنے کا مشورہ ہے، اگر نواز شریف نے سیاست

کرنی ہے تو ملک واپس آئیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر تنقید کے حوالے سے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نہ تو نواز شریف کی پرانی میڈیکل رپورٹس جعلی ہیں اور نہ ہی میڈیکل بورڈ کو بیوقوف بنایا گیا۔واضح رہے کہ وفاقی وزراء کی جانب سے پہلے بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت پر شکوک و شہبات کا اظہار کیا گیا تھا جب کہ گزشتہ روز آل پارٹیز کانفرنس میں نواز شریف کے خطاب کے بعد سے ان کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں