پوری قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعظم عمران خان کا اے پی سی پر ردعمل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حکومت نے اپوزیشن کی قرارداد پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شبلی فراز، اسد عمر اور فواد چوہدری آل پارٹیز کانفرنس کی قرارداد پر حکومتی موقف دیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اے پی سی میں بیٹھے چہروں اور ان کے ذاتی مقاصد سے قوم آگاہ ہے، پہلے ہی بتا دیا تھا یہ سارے اپنے مفادات کی خاطر اکٹھے ہوجائیں گے، اپوزیشن کی اے پی سی ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش تھی، اپوزیشن کی اداروں پر تنقید اپنی کرپشن سے توجہ ہٹانے

کی کوشش ہے، ملک کے تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام رہے ہیں۔پوری قوم اپنے اداروں کیساتھ کھڑی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک ایک پوری لابی پاک فوج کے خلاف سرگرم عمل ہے، بھارت پاکستانی اداروں اور ملک میں عدم استحکام سمیت جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل دنیا کی توجہ کشمیرسے ہٹانا چاہتا ہے، (ن) لیگ نے بھی ایک بار پھر بھارتی ایجنڈے کو فروغ دیا، اور ایک بار پھرلندن میں بیٹھا مفرور شخص ملکی اداروں کو بدنام کر رہا ہے، اقوام متحدہ اجلاس سے پہلے پاک فوج کو بدنام کرنا بھارتی سازش کا حصہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل دنیا کی توجہ کشمیرسے ہٹانا چاہتا ہے۔ پاکستانی اداروں اور ملک میں عدم استحکام اس کا مقصد ہے۔ بیرون ملک ایک پوری لابی پاک فوج کے خلاف سرگرم عمل ہے۔ کہ اقوام متحدہ اجلاس سے پہلے پاک فوج کو بدنام کرنا بھارتی سازش کا حصہ ہے اور ن لیگ نے ایک بار پھر بھارت کے ایجنڈے کو فروغ دیا ہے، پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کی ضامن ہے، لیبیا،عراق ،شام جیسے ممالک کمزورفوج کے باعث تباہ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں