لگتا ہے اسٹبلشمنٹ اپریل میں اپریل میں الیکشن کی طرف جارہی ہے، عمران خان

لاہور (نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے میرا کوئی رابطہ نہیں، لگتا ہے اپریل میں اسٹیبلشمنٹ الیکشن کی طرف جا رہی ہے، لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب دو اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو انتخابات تو کرانے پڑیں گے ،

انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد الیکشن تاخیر کا شکار ہوتے ہیں تو ہمیں پھر بھی فرق نہیں پڑتا، ہم نے فوری اسمبلیاں اس لئے نہیں توڑیں کہ اتحادیوں کو بھی منانا تھا، عمران خان  نے چودھری پرویز الٰہی کے حوالے سے سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اچھا کھلاڑی وہی ہوتا ہے جو ہر بال نہ کھیلے، ہمیں کوئی شک نہیں کہ پرویز الٰہی اسمبلیاں نہیں توڑے گا، 11 جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ لے لیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں